برطانیہ میں مقابلہ حسن میں نئی تاریخ رقم کردی گئی

September 12, 2019 12:11 pm0 commentsViews: 15

20 سالہ ماریہ محمود نے حجاب کے ساتھ مقابلہ حسن میں شمولیت کرکے سب کو حیران کردیا
کار ڈرائیور مسلمان باپ کی بیٹی مس ورلڈ کے مقابلے میں بھی حصہ لینے کی خواہش رکھتی ہیں
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار باحجاب لڑکی نے مقابلہ حسن میں شمولیت اختیار کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔اگرچہ مصر، ملائیشیا، بنگلہ دیش و تیونس جیسے مسلم ممالک میں بھی مقابلہ حسن کا انعقاد کیا جاتا ہے، تاہم وہاں بھی اس مقابلے میں باحجاب لڑکیوں کی شمولیت کم ہوتی ہے۔ایسے میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم کی نفسیات کی طالبہ 20 سالہ ماریہ محمود نے حجاب کے ساتھ مقابلہ حسن میں شمولیت کرکے سب کو حیران کردیا۔کار ڈرائیور مسلمان باپ کی بیٹی ماریہ محمود مس انگلینڈ منتخب ہونے کے بعد مس ورلڈ کے مقابلے میں بھی حصہ لینے کی خواہش رکھتی ہیں۔سماجی کاموں میں دلچسپی رکھنے والی ماریہ محمود کے مطابق وہ حجاب کے ساتھ مقابلہ حسن میں شامل ہوکر مسلمانوں کے بارے میں لوگوں کے خیالات کو بدلنا چاہتی ہیں۔ماریہ محمودمقابلہ حسن کے مقابلے میں شامل ہونے سے قبل ’مس برمنگھم‘ منتخب ہوچکی ہیں، جب کہ وہ ریاستی مقابلے کے سیمی فائنل میں بھی پہنچ چکی ہے۔سائیکولاجی کی طالبہ 20 سالہ ماریہ محمود کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو زیادہ تر دہشت گردی جیسی منفی چیزوں سے جوڑا جاتا ہے، اس لیے انہوں نے اس تاثر کو تبدیل کرنے کے لیے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ماریہ محمود کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان لڑکی ہونے کے ناتے مقابلے کا حصہ ہونا بہت ہی اچھا تجربہ ہے اور انہیں باحجاب ہونے کے باوجود کوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ حجاب کے ساتھ اس مقابلے میں شامل ہوئیں تو مقابلہ منعقد کرنے والے آرگنائزرانہیں دیکھ کر خوش ہوئے، جس سے انہیں اعتماد ملا اور انہوں نے قریبا 30 لڑکیوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ماریہ محمود کے مطابق ان کے تین بھائی ہیں، جو بھرپور طریقے سے ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے دیگرعام مسلمان خاندانوں کی جانب سے حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔