سندھ میں پبلک سیفٹی اور پولیس کمپلین کمیشن قائم

September 12, 2019 12:12 pm0 commentsViews: 3

13 رکنی پبلک سیفٹی کمیشن کاچیئرمین وزیراعلیٰ ہوگا، جبکہ 6 اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل
شرجیل میمن، امدادعلی پتافی، شمیم ممتاز، شہنازبیگم‘ محمدعلی عزیز، حسنین علی مرزا رکن کمیشن ہوں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے پبلک سیفٹی کمیشن اورپولیس کمپلین کمیشن قائم کردیا، 13 رکنی کمیشن، پولیس ایکٹ 2019 کے تحت قائم کیاگیاہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام کانوٹی فکشین جاری کردیا گیا ہے۔ 13 رکنی پبلک سیفٹی کمیشن کاچیئرمین وزیرداخلہ سندھ ہوگا، جبکہ 13 رکنی کمیشن میں 6 اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل ہونگے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے شرجیل میمن، امدادعلی پتافی، شمیم ممتاز، شہنازبیگم شامل ہونگے۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے محمدعلی عزیز، جی ڈی اے سے حسنین علی مرزا رکن کمیشن ہونگے۔دیگراراکین میں کرامت علی، ناظم حاجی، بیرسٹرحیاایمان زاہد، روبینہ بروہی، جھمٹ مل ایڈوکیٹ اورقربان علی ملانوشامل ہیں۔واضح رہے کہ سندھ میں وزارت داخلہ کا قلمدان وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہے، لہٰذا وہ اس کمیشن کے چیئرمین ہونگے۔