پاک فوج میں تبادلے‘5 لیفٹیننٹ جنرلز کو نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں

September 13, 2019 11:29 am0 commentsViews: 7

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے کرتے ہوئے 5 لیفٹیننٹ جنرلز کو نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کوکور کمانڈر راولپنڈی تعینات کردیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 روز قبل ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز جبکہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کر دیا گیا۔دیگر تبادلوں میں لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کمانڈرسدرن کمانڈ(کوئٹہ)جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کور کمانڈرراولپنڈی تعینات کردیئے گئے ،لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔یادرہے کہ11ستمبر کو آرمی چیف جنرل باجوہ نے 4میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلزکے عہدے پرترقی دی تھی۔