نٹر بورڈ نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر406طلبہ کے نتائج روک لیے

September 13, 2019 11:35 am0 commentsViews: 3

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بورڈ کراچی نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر پری میڈیکل سال دوم کے مجموعی طور پر406طلبہ کے نتائج روک لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کراچی نے پری انجینئرنگ سال دوم کے نتائج کا اجرا کرتے ہوئے امتحانی مراکز میں نقل کرنے کے الزام میں 104امیدواروں کے نتائج روک لیے ہیں جن کا معاملہ انفیئر مینس کمیٹی کے سپر د کردیا گیا ہے کمیٹی کی سفارشات پر بی او جی کے فیصلے کے بعد ان کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔ کمپیوٹرائز ڈ انرولمنٹ کی عدم دستیابی پر انٹر بورڈ کراچی نے 270 امیدواروں کے نتائج کا اجرا عارضی طورپر روک دیا ہے جبکہ انرولمنٹ کارڈ کی تجدید نہ کروانے پر 30طلبہ کے نتائج جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ ضلع کے بورڈ سے دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر ایک امیدوار کا نتیجہ روک لیا ہے۔