٭٭٭یہ بھارت ہے٭٭٭ ہندوستانیوں کو ایٹم بم سے گائے کا گوبر بچائے گا ‘بھارتی سیاستدان

September 13, 2019 11:35 am0 commentsViews: 23

بھارتی سیاستدان اور گائے کی حفاظت کیلئے بنائے گئے ادارے کے سربراہ شنکر لال کا دعویٰ
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیاستدان اور گائے کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ادارے کے سربراہ شنکر لال نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان بھارت پر ایٹمی حملہ کرتا ہے تو گائے کا گوبر بھارتیوں کو تابکاری سے بچائے گا۔ انہوں نے تابکاری سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ناسا نے مشورہ دیا ہے کہ اگر زمین میں گھڑا کھود کر اس پر پتے رکھ کے ڈیڑھ فٹ اوپر تک گائے کا گوبر رکھ دیا جائے تو انسان محفوظ رہیں گے کیونکہ گوبر تابکاری جذب کر کے انسانوں کو بچائے گا۔انہوں نے کہا کہ ناسا نے یہ تحقیق کی ہے اور اسے گوگل پر بھی دیکھا جا سکتا ہے اس دعوے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے طنز کر تے ہو ئے کہا بھارت سے گائے کے حوالے سے ایک اور انوکھا دعویٰ سامنے آگیا۔