ٹرالر ڈرائیور کے تشدد سے ٹریفک پولیس اہلکار بے ہوش

September 13, 2019 11:59 am0 commentsViews: 3

کراچی( کرائم رپورٹر )بلدیہ حب ریور روڈ پر ٹرالر ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکارکو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے باعث ٹریفک پولیس اہلکار بے ہوش ہوکرسڑک پرگرگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون فیکٹری کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار نے ٹرالر ڈرائیورکو ہیوی ٹریفک کے لیے بند شاہراہ پر جانے سے روکا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ،ڈرائیور نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی ویڈیومنظرعام پرآگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسرا ٹریفک پولیس اہلکار ٹرالر ڈرائیورکو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے بھی دھکے دیے جاتے ہیں ،بعدازاں بے ہوش ٹریفک پولیس اہلکارکو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت حاصل کے نام سے ہوئی جو بلدیہ ٹائون ٹریفک سیکشن میں تعینات ہے۔