رات گئے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی گئی

September 13, 2019 12:00 pm0 commentsViews: 5

کراچی( کرائم رپورٹر) رات گئے سعید آباد میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران نوجوان کو گولی مار دی‘ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے حب ریور روڈ یوسف گوٹھ ابوبکر مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے26 سالہ سعید احمد ولد داد رحمن کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے سول اسپتال لایا گیا۔