سری لنکن کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے واضح اشارے نہ ملنے پر سیکورٹی اجلاس ملتوی

September 13, 2019 12:00 pm0 commentsViews: 7

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خدشات کا شکار ہونے کے بعد سندھ حکومت کے محکمہ داخلہ نے اپنا اجلاس ملتوی کردیا۔ جمعرات کو طے شدہ اجلاس کراچی میں شیڈول ون ڈے سیریز کے حوالے سے تھا۔ اجلاس میں سیکورٹی انتظامات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق دورے کا حتمی فیصلہ سامنے آنے پر ملتوی شدہ اجلاس دوبارہ ہوگا۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیکورٹی تحفظات پر دورہ شکوک و شبہات کا شکار ہے۔