ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر گرفتار80 سے زائد افراد رہا

September 13, 2019 12:08 pm0 commentsViews: 5

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملوث80 سے زائد ملزمان کو ذاتی مچلکے پر رہا کردیا۔ ملزمان کو درخشاں تھانے سمیت شہر کے20 سے زائد تھانوں نے گرفتار کرکے مقدمات درج کئے جانے کے بعد عدالتوں میں پیش کیا۔ ملزمان کو چاروں ڈسٹرکٹ کورٹس کی متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا‘ ملزمان کو رسی سے باندھ کر لایا گیا تھا۔ ان میں اکثریت نوجوان لڑکوں کی تھی۔