اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

September 13, 2019 12:13 pm0 commentsViews: 5

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد، پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز زلزلے کے جھٹکے سوات، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، صوابی، مردان، نوشہرہ اور ضلع خیبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔