رینجرز نے برآمد گاڑیاں، بائیکس اور موبائل فونز مالکان کو واپس کردیے

September 13, 2019 12:13 pm0 commentsViews: 5

کراچی (کرائم رپورٹر) رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں مختلف کارروائیوں کے دوران برآمد کیے جانے والے سامان کو کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق 2 گاڑیاں، 6 موٹر سائیکلیں اور 12 موبائل فونز تصدیق کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیے گے اس موقع پر سامان وصول کرنے والے شہریوں نے رینجرز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔