وہاب ریاض کا غیر معینہ مدت تک کے لیے کرکٹ سے دور رہنے کا فیصلہ

September 13, 2019 12:14 pm0 commentsViews: 6

لاہور (نیٹ نیوز) بائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے قائداعظم ٹرافی سے دستبردار ہو کر طویل دورانیے کی کرکٹ سے غیر معینہ مدت تک آرام کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ میں نے اپنی گزشتہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ وہاب ریاض نے کہاکہ اس دوران وہ محدود فارمیٹ کی کرکٹ میں شرکت کرتے رہیں گے، ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کے دوران انہیں طویل دورانیے کی کرکٹ کے لیے اپنی فٹنس کو جانچنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب خود طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا اس فارمیٹ کے لیے ایک بار پھر اپنی دستیابی ظاہر کردوں گا۔ فاسٹ بائولر نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ میں طویل دورانیے کی کرکٹ جاری رکھوں مگر میں نے آج بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ وہاب ریاض نے کہاکہ میری بات سمجھنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔