کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم عمران خان آج مظفرآباد میں جلسہ کریں گے

September 13, 2019 12:50 pm0 commentsViews: 6

مظفرآ باد: وزیراعظم عمران خان آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس میں سیاست دانوں سمیت کھلاڑی اور شوبز ستارے بھی شریک ہوں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم عمران خان نے آج مظفرآباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم دوپہر 2 بجے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جس میں سیاست دانوں سمیت کھلاڑی اور شوبز شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کی ضروت ہے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

جلسے کے لیے مظفرآباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا ہے اور اس حوالے سے دیگر انتظامات بھی جاری ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ساڑھے تین بجے مظفرآباد پہنچیں گے اور خطاب کریں گے۔