آج صبح خاتون منشیات فروش بارودی مواد سمیت گرفتار

September 14, 2019 11:29 am0 commentsViews: 4

سہراب گوٹھ جنت گل ٹائون میں پولیس کا خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی
گرفتار ملزمہ کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے سہراب گوٹھ پولیس کا جنت گل ٹائون میں آپریشن، خاتون منشیات فروش بارود، چرس، کارٹیپ سمیت دیگر سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس کی بھاری نفری نے سپرہائی وے پر واقع جنت گل ٹائون کا محاصرہ کر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران خاتون کو گرفتار کر کے قبضے سے بارود، 6 کلو سے زائد چرس، کار ٹیپ، گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرکے خاتون ملزمہ کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ کی شیریں کے نام سے شناخت کرلی گئی۔ ملزمہ کے قبضے سے ملنے والا بارودی مواد کے حوالے سے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا تاہم ملزمہ کی نشاندہی پر دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔