شہریوں کی فوری مدد کیلئے مددگار15 پولیس اپ گریڈ

September 14, 2019 12:02 pm0 commentsViews: 8

کراچی (کرائم رپورٹر )کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے شہریوں کی فوری مدد کے لیے موجود مددگار 15پولیس کواپ گریڈ کردیا ہے ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تھانوں میں ون فائیو مددگار ٹیم بنادی گئی،مددگار ٹیم فوری مدد کیلئے 24 گھنٹے تیار رہے گی،ذرائع نے مزید کہا کہ تمام تھانوں کی مددگار ٹیموں کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے، تمام پولیس موبائل کو جدید سافٹ ویئر سے بھی دیکھا جائے گا، جبکہ سافٹ ویئر کی مدد سے پتہ چل سکے گا کہ مددگار 15 کتنی دیر میں جائے وقوعہ پر پہنچی،جبکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔