ڈکیتی مزاحمت پر زخمی سابق پولیس افسر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

September 14, 2019 12:06 pm0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فائرنگ سے زخمی ریٹائرڈ پولیس افسر دل کا جان لیوا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون سیکٹر فائیو ای میں گزشتہ ماہ 28 اگست کی صبح گھر کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس افسر رائو مبارک شدید زخمی ہوا تھا جسے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال لے جایا گیا جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر رائو مبارک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگیا تھا جو دل کا جان لیوا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔