جاپان میں گرمی سے بچنے کیلئے مصنوعی برفباری کا تجربہ

September 14, 2019 12:06 pm0 commentsViews: 18

ٹوکیو( مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ سال ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں کے دوران شائقین کو ممکنہ گرمی کی شدت سے بچانے کیلئے مصنوعی برفباری کا تجربہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آئندہ سال جولائی اور اگست کے مہینوں میں اولمپک مقابلے شیڈول ہیں۔ منتظمین کے مطابق ان مہینوں میں ٹوکیو کا درجہ حرورت30سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے۔ منتظمین کے مطابق ممکن ہے کہ اس برفباری سے گرمی کی شدت میں کمی نہ ہو لیکن یہ ٹھنڈ کا احساس ضرور دیگی۔