گلبرگ میں میجر کے گھر ڈکیتی ‘شارع فیصل پر شہری حکومت کے ڈائریکٹر کی گاڑی چوری

September 14, 2019 12:15 pm0 commentsViews: 3

کراچی( کرائم رپورٹر) گلبرگ میں میجر کے گھر ڈکیتی جبکہ شاہراہ فیصل سے شہری حکومت کے ڈائریکٹر کی سرکاری گاڑی چوری کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک10 کے رہائشی میجر کے گھر پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر20 تولہ سونا‘ نقدی‘ پستول اور دیگرقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ شارع فیصل تھانے کے ایس ایچ او سرور کمانڈو کے مطابق شہری حکومت کے ایک محکمے کے ڈائریکٹر کی سرکاری کار پراسرار طورپر ان کے اپارٹمنٹ کے باہر سے چوری ہوگئی۔