٭٭٭نارتھ ناظم آباد٭٭٭ نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے خاتون ہلاک

September 14, 2019 12:15 pm0 commentsViews: 3

مشتعل اہل خانہ کا احتجاج، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کردی
کراچی( کرائم رپورٹر) نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاکD میں قائم نجی کلینک میں دوران علاج خاتون38 سالہ پروین زوجہ انور چل بسی اس اطلاع پر متوفیہ کے ساتھ آئے ہوئے اہل خانہ مشتعل ہوگئے انہوں نے کلینک کے عملے کیخلاف احتجاج شروع کردیا اور الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر کے غلط انجکشن کے باعث موت واقع ہوئی اس اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے مشتعل افراد کو بات چیت سے منتشر کرتے ہوئے قانونی کارروائی کیلئے خاتون کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔