آج صبح اقبال مارکیٹ میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک شخص کو گولی مار دی

September 14, 2019 12:15 pm0 commentsViews: 4

کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے اقبال مارکیٹ میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران ایک شخص کو گولی مار دی‘ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے یامین میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے45 سالہ اکبر امام ولد اصغر امام کو زخمی کرکے فرار ہوگئے مضروب کو طبی امداد کیلئے اسپتال لایا گیا تاہم مضروب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔