کویت‘ پاجامہ پر پابندی کی تجویز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

September 14, 2019 12:15 pm0 commentsViews: 8

کویت( مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میںپاجامہ پر پابندی کی تجویز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا‘ پارلیمنٹ میں پیش بل میں کہا گیا ہے کہ پبلک مقامات پر پاجامہ زیب تن کرنا اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔ خلیجی ریاست کویت میں جہاں اس وقت کئی اہم مسائل موجود ہیں وہاں سوشل میڈیا پر ایک ایسے موضوع پر گرما گرم بحث جاری ہے جو بہ ظاہر انتہائی معمولی سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ یہ کہ بیشتر صارفین نے اس موضوع کا خوب مذاق اڑایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں سوشل میڈیا کا تازہ اور گرما گرم موضوع پاجامہ ہے۔ کویتی مجلس امہ یعنی پارلیمنٹ میں ایک نئے آئینی بل کی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پبلک مقامات پر پاجامہ زیب تن کرنا اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔ اگر کوئی شخص نائٹ ڈریس استعمال کرنے والا لباس پبلک مقامات پر پہنتا ہے تو اسے ایک ہزار دینار جرمانہ کیا جانا چاہئے۔