بھارتی پولیس کا کارنامہ‘ پودے کھانے پر2بکریاں گرفتار

September 14, 2019 12:15 pm0 commentsViews: 8

تلنگانہ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کی پولیس نے2بکریوں کو گرفتار کرکے حیران کن مثال قائم کردی۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے علاقے حضور آباد میں ریاستی سطح پر درخت اگائو مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کو یہ دونوN بکریاں نقصان پہنچارہی تھیں۔ جس کے بعد مقامی این جی او سے تعلق رکھنے والے رضا کاروں نے بکریوں اور ان کے مالک کیخلاف شکایت درج کروائی۔ رپورٹ کے مطابق ان دونوں رضا کاروں نے علاقے میں درخت اگائو مہم کے تحت پودے لگائے تھے۔ جن کو ان بکریوں نے نقصان پہنچایا۔ رضا کاروں نے علاقے میں مہم کے تحت900 پودے لگائے تھے جن میں سے250 پودے ان بکریوں نے کھالئے۔