صبح سویرے اورنگی ٹائون میں سرچ آپریشن، 3 ملزمان گرفتار

September 14, 2019 12:18 pm0 commentsViews: 8

کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے اورنگی ٹائون میں پولیس کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 ملزمان محمد شفیع، عمر زیب اور نیاز گل کو گرفتار کرکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 50 گھروں کی تلاشی لی گئی جس پر ملزمان کی گرفتاری کو عمل میں لایا گیا۔ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور منشیات فروش ہیں تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔