ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

September 14, 2019 12:21 pm0 commentsViews: 10

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرپورٹس کے لیے سرکلر جاری کردیا۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق ایئرپورٹس کے لائونج میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، ممنوعہ ایریا میں موبائل استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔