شہرقائدنگلیریا کا شکار ایک اور مریض جاں بحق

September 14, 2019 12:21 pm0 commentsViews: 8

جناح اسپتال میں2 روز قبل20 سالہ جمشید کو لایا گیا تھا‘ رواں سال ہلاکتوں کی تعداد13 ہوگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگلیریا کے مرض میں مبتلا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔ رواں برس کراچی میں مرض سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔ جناح اسپتال میں 2 روز سے زیر علاج نگلیریا فائولری (وائرس) میں مبتلا یوسف گوٹھ کا رہائشی 20 سالہ جمشید ولد وحید جان گزشتہ روز چل بسا اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق جمشید کو 11 ستمبر کو داخل کیا گیا تھا جس میں نگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی، شہر میں رواں سال نگلیریا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نگلیریا جرثومہ ہے جو گرم پانی میں تیزی سے پرورش پاتا ہے اور ناک میں پانی کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر دماغ کو شدید متاثر کرتا ہے، پانی ابال کر استعمال کرنے اور پانی کے ٹینکوں میں کلورین کی مقدار بین الاقوامی معیار کے مطابق استعمال کرنے سے نگلیریا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔