کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز

September 14, 2019 12:22 pm0 commentsViews: 9

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے ایگزیکٹو آفیسر رانا کاشف محمود نے صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا انہوں نے کہاکہ یہ مہم کلفٹن کنٹونمنٹ ایریا کی مکمل صفائی تک جاری رہے گی، صفائی مہم میں صفائی اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ڈینگی، ملیریا اور دیگر وبائی امراض سے بچائو کے لیے اسپرے بھی کیے جارہے ہیں۔