قوال مقبول صابری کی آٹھویں برسی 21 ستمبر کو منائی جائے گی

September 14, 2019 12:22 pm0 commentsViews: 19

کراچی (آئی این پی) قوالی کو جدتوں سے روشناس کروانے والے قوال مقبول احمد صابری کی آٹھویں برسی 21 ستمبر کو منائی جائے گی۔ 1945ء کو بھارت کے علاقے کلیانہ میں پیدا ہونے والے مقبول صابری نے 11 برس کی عمر میں پہلی قوالی پڑھی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد عنایت حسین صابری سے حاصل کی، مقبول احمد صابری اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے تھے ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔