اغوا برائے تاوان اور قتل کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل منظور

September 14, 2019 12:22 pm0 commentsViews: 8

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اغوا برائے تاوان اور قتل کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی، جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اغوا برائے تاوان اور قتل کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی عدالت نے افتخار اور علی نواز کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 2008ء میں شیخ اسلم کو اغوا کر کے 30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا اور رقم نہ ملنے پر اسے قتل کر دیا تھا، مغوی کی لاش ملزم علی نواز کی نشاندہی پر بہادرآباد سے برآمد ہوئی تھی۔