ایل او سی پر بھارتی جارحیت ، پاک فوج کا اہلکار شہید

September 14, 2019 12:57 pm0 commentsViews: 6

راولپنڈی: ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید حوالدار ناصر حسین کا تعلق نارووال سے تھا۔ ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔