نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پر پیپر بکس کی تیاری مکمل

September 14, 2019 1:03 pm0 commentsViews: 7

اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر پیپر بکس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل پر سماعت 18 ستمبر کو ہوگی، جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے۔ گزشتہ 9 ماہ سے پیپر بک کی تیاری نہ ہونے سے اپیل کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی تھی اور عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیپر بک کی تیاری چار ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفصٰلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی پیپر بکس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور نیب نے پیپر بکس کا ایک سیٹ رجسٹرار آفس سے حاصل کرلیا ہے تاہم نواز شریف کے وکلا نے رجسٹرار آفس سے پیپر بکس ابھی حاصل نہیں کیں۔