خانہ کعبہ کو غسل دیدیا گیا

September 16, 2019 1:20 pm0 commentsViews: 3

مکۃ المکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا، غسل کعبہ کی رسم سال میں دو مرتبہ شعبان اور محرم الحرام میں ادا کی جاتی تھی اب یہ سال میں ایک مرتبہ 15 محرم الحرام کو ادا کی جاتی ہے۔ آج صبح غسل کعبہ کی تقریب خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا، غسل کعبہ کی تقریب میں شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، سعودی عرب میں متعین مسلم سفارتکار، ممتاز علما، وزرا، کلید بردار اور مقامی شہری بھی موجود تھے۔ خانہ کعبہ کی اندروانی دیواروں کو بھی معطر پانی سے دھویا گیا اس موقع پر تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے حطیم میں نوافل ادا کرنے کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔