عمران خان سمیت 19 پاکستانی 500 بااثر شخصیات میں شامل

September 16, 2019 1:22 pm0 commentsViews: 6

وزیراعظم پاکستان 29 ویں، مولانا تقی عثمانی چھٹے اور مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں
ڈاکٹر قدیر خان، ڈاکٹر عرفان صدیقی اور ڈاکٹر عطاء الرحمن کے نام بھی فہرست میں درج ہیں
نواز شریف، مولانا فضل الرحمن، ڈاکٹر طاہر القادری، سراج الحق، مولانا الیاس عطاری بھی شامل ہیں
ترک صدر رجب طیب اردگان فہرست میں پہلے، سعودی عرب کے شاہ سلمان اور اردن کے عبداللہ دوسرے نمبر پر ہیں
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان سے تعلق رکھنے والے18 افراد کو500 بااثر مسلم شخصیات میں شامل کیا گیا ہے ‘اردن کے شاہی تعلیمی مرکز کی جانب سے500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست شائع کی گئی ہے جس میں مولانا تقی عثمانی‘ مولانا طارق جمیل اور جاوید داحمد غامدی بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اس فہرست میں29 ویں‘ مولانا تقی عثمانی چھٹے اور مولانا طارق جمیل40 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کی طرف سے ڈاکٹر قدیر‘ ڈاکٹر عرفان صدیقی اور ڈاکٹر عطا الرحمن کے نام بھی فہرست یں درج ہیں۔ دیگر پاکستانیوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف ‘ جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن‘ ڈاکٹر فرحت ہاشمی ‘ڈاکٹر طاہر القادری‘ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق ‘جاوید غامدی‘ بلقیس ایدھی‘ شرمین عبید چنائی‘ ملالہ یوسف زئی‘ مولانا الیاس عطاری اور عابدہ پروین بھی شامل ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سعودی عرب کے سلمان بن عبدالعزیز ‘اردن کے بادشاہ‘ عبداللہ دوئم‘ ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ ای کو بھی بااثر مسلم شخصیات میں رکھا گیا ہے۔