حب ڈیم روڈ پر سوزوکی یرغمال بناکر مسافروں سے لوٹ مار

September 16, 2019 1:22 pm0 commentsViews: 5

کراچی کے رہائشی ایک درجن سے زائد افراد پکنک مناکر اتوار کی شام واپس آرہے تھے
موٹر سا ئیکلوں پر سوار 8 مسلح افراد لاکھوں روپے کے موبائل فون، ہزاروں روپے نقد و دیگر سامان لے اڑے
کراچی( کرائم رپورٹر) حب نہر پر پکنک منا کر گھر وں کو واپس آنے والے سوزکی میں سوار ایک درجن سے زائد افراد سے مسلح ملزمان نے نقدی اور موبائل فون چھین لئے‘ واضح رہے کہ حب ڈیم کا علاقہ اسٹریٹ کرمنل کی جنت بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے حب ڈیم سے نکلنے والی حب نہر پر پکنک کی غرض سے اتوار کی صبح جانے والے ایک درجن سے زائد افراد جو کہ اتوار کی شام سوزکی میں سوار ہو کر واپس آرہے تھے کہ حب ڈیم روڈ پر4 موٹر سائیکل پر سوار8 مسلح ملزمان نے سوزوکی کو روکا اور تمام افراد کو یرغمال بنانے کے بعد لاکھوں روپے کے موبائل فون‘ ہزاروں روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔