پی پی کی عوام دشمن حکومت شہر کے وسائل پر قابض ہے ایم کیو ایم پاکستان

September 16, 2019 1:22 pm0 commentsViews: 2

مجرمانہ غفلت کے باعث کے فور کا منصوبہ کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے، رکن اسمبلی امین الحق
ملیر سمیت کراچی کے عوام بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں، ملیر میں واٹر بورڈ کیخلاف مظاہرے سے خطاب
کراچی(پ ر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام واٹر بورڈ کیخلاف ملیر میں ہونے والے مظاہرے سے رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی نا اہلی اور مجرمانہ غفلت کے باعث کے فور کا منصوبہ گزشتہ کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے جس کے باعث شہر کراچی کوقلت آب کا سامنا ہے پیپلز پارٹی کی عوام دشمن حکومت وسائل پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور نا ہی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر آتی ہے قومی مالیاتی کمیشن سے ملنے والا حصہ اور کراچی سے حاصل ہونے والا ریونیو منصفانہ طور پر تقسیم نہیں ہو رہا آج کے اس احتجاجی مظاہرے کے توسط سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی مالیاتی کمیشن فوراًتشکیل دیا جائے ۔امین الحق نے مزید کہا کہ عوام نے یہ فیصلہ کرلیا ہے اب یہ مظاہرے رکیںگے نہیں بلکہ ایک بڑا مظاہرہ وزیر اعلیٰ ہائوس پر بھی کیا جائیگا ۔اس موقع پر امین الحق نے آئین کے آرٹیکل 149(4)کے نفاز کے حوالے سے عوام سے رائے لی تو انہوں نے ہاتھ فضا ء میں بلند کر کے اسکی تائید کی ۔مظاہرے سے رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر سندھ اسمبلی محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ 11سالوں میں کراچی دشمنی کا ثبوت دیا ہے ملیر سمیت کراچی کے عوام بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیںگلی گلی میں گٹر ابل رہے ہیں سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نا خود کوئی کام کر رہی ہے اور نہ ہی بلدیاتی اداروں کو اختیار اور وسائل دے رہی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت ہوش کے ناخن لے بصورت دیگر احتجاج بورے شہر میںپھیل جائیگا ۔رابطہ کمیٹی کے رکن حمید الظفر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملیر کی 06 یونین کونسل میں واٹر بورڈ کے دفاتر موجود ہیں لیکن عملہ نظر نہیں آتا۔