پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، زرگراں ویلفیئر

September 16, 2019 1:22 pm0 commentsViews: 9

صرافہ بازار میٹھادر کراچی میں اہم اجلاس، صدر محمد عرفان کا شرکاء سے خطاب
کراچی( کامرس رپورٹر) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کو اس مصیبت کی گھڑی میں اکیلے نہیں چھوڑیں گے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار زرگراں ویلفیئر ایسوسی ایشن صرافہ بازار میٹھادر کراچی کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت زرگراں ویلفیئر ایسوسی ایشن صرافہ بازار میٹھادر کراچی کے صدر محمد عرفان نے کی۔اجلاس میں لیبارٹرزاور کارخانوں کے کاریگروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جس شبیر۔خرم۔غفور۔عباس ویگر شامل تھے اجلاس میں تمام شرکاء نے صدر محمد عرفان کو دوبارہ اعتماد کا ووٹ دیا اور عہد کیا کہ صدر محمد عرفان کی سرپرستی میں متحد ہوکر کام کریں گے محمد عرفان نے صدر زرگراں ویلفیئر ایسوسی ایشن صرافہ بازار میٹھادر کی حیثیت سے فلاح وبہبود کے لئے گراں خدمات انجام دیں جو قابل ستائش ہیں اس موقع پر محمد عرفان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں کاریگروں اور لیب والوں کے مسائل حل کرتا رہوں گا مجھیپر اعتماد کرنا میرے خوشی کا باعث ہے ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ملک وقوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔