سری لنکا کا کراچی میں ون ڈے میچز کھیلنے سے انکار

September 16, 2019 1:26 pm0 commentsViews: 6

سکیورٹی خدشات کے باعث 3ون ڈے میچز کی سیریز کو لاہور منتقل کرنیکا مطالبہ کردیا
ٹیم پر ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات،کراچی کی سکیورٹی سے مطمئن نہیں ‘سری لنکن بورڈ
لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) سری لنکا کے دورہ پاکستان میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، مہمان ٹیم نے کراچی میں ون ڈے میچز کھیلنے سے انکار کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین اس ماہ کے آخری ہفتے میں شیڈول سیریزمیں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے، سری لنکن بورڈ نے گذشتہ دنوں پریس ریلیز میں بتایا کہ وزیر اعظم آفس کی جانب سے پاکستان میں ٹیم پر ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، وہاںکی موجودہ صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے کیلئے حکومت سے رابطہ کرلیا گیاہے ،اب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے کراچی میں شیڈول 3ون ڈے میچز کی سیریز کو لاہور منتقل کرنیکا مطالبہ کردیا ہے ، ذرائع کے مطابق لنکن بورڈ کراچی کی سکیورٹی سے مطمئن نہیں ہے۔دوسری جانب سیریز میں آئی سی سی کی جانب سے میچ آفیشلز بھجوائے جانیکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول ارسال کر دیا گیا تھا، البتہ امپائرز اور ریفریز کو بھیجنے سے قبل آئی سی سی اپنے طریقہ کار کے مطابق سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔