میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے 2100 نشستوں کیلئے ہزاروں امیدوار پہنچ گئے

September 16, 2019 1:33 pm0 commentsViews: 5

کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، 10 ہزار کے قریب طلبہ این ای ڈی پہنچنے پر رش لگ گیا
ایم بی بی ایس کیلئے 1050 اور بی ڈی ایس کی 300 نشستوں کیلئے امیدواروں نے پنڈال سجایا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ ہوا، 2100 نشستوں کے لیے ہزاروں امیدوار میدان میں آگئے۔ 10 ہزار کے قریب طلبہ این ای ڈی پہنچنے پر یونیورسٹی روڈ پر رش لگ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت سندھ بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی میں پنڈال سجایا گیا جہاں 9750 امیدواروں کے ایک ساتھ پہنچنے پر یونیورسٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی سعید قریشی نے کہاکہ امتحانی مرکز میں انتظامات پہلے کی نسبت مزید بہتر کیے گئے ہیں، طلبہ نے پُرسکون انداز میں ٹیسٹ دیا۔ طلبہ بھی انتظامات سے خوش دکھائی دیے اور کہاکہ اس بار گزشتہ سال کی نسبت بہتر انتظامات کیے گئے تھے۔ کراچی میں ایم بی بی ایس کے لیے 1050 اور پی ڈی ایس کی 300 نشستوں کے لیے امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ دیا۔