کار اور موٹر سائیکل لفٹر سمیت 27ملزمان گرفتار

September 16, 2019 1:45 pm0 commentsViews: 3

اے وی ایل سی ٗ سی آئی اے اور پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن ٗ اسلحہ منشیات ٗ مسروقہ موٹر سائیکلوں ودیگر سامان برآمد
کلفٹن پولیس نے 4ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر شیشہ فروخت کرنیوالے ملزمان پر دھاوا بول دیا
کراچی (کرائم رپورٹر) اے وی ایل سی/ سی آئی اے اور آپریشن پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کار اور موٹرسائیکل لفٹر سمیت 27 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرگاڑیاں ودیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہو ئے 2کار لفٹر فہیم الدین اور پرویز کو گرفتار کر کے ڈبل کیبن گاڑی برآمد کرلی۔ جبکہ دوسری کارروائی اے وی ایل سی/ سی آئی اے لیاقت آباد ڈویڑن نے کرتے ہوئے دو موٹرسائیکل لفٹر عبدالوہاب اور حمزہ کو گرفتارکرکے قبضے سے گلبرگ اور سپرمارکیٹ تھانے کی حدود سے چوری شدہ 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔گڈاپ سٹی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے نجی کورئیر کمپنی کا لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے بھرا کنٹینر برآمد کرلیا۔قائد آباد پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔رضویہ سوسائٹی پولیس نے 2منشیات فروش عمر اور فقیر حسین کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی۔ائرپورٹ پولیس نے سعود آباد پولیس کو مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروش کو بھی گرفتار کرلیا۔کلفٹن پولیس نے 4رسیٹورنٹ پر چھاپہ مار کر شیشہ کی فروخت میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ناظم آباد پولیس نے پہلی کارروائی میں گٹکا فروش عظیم اور دوسری کارروائی میں کرائے داری ایکٹ کے تحت 3ملزمان رحمت اللہ ،نسیم اور تجمل کو گرفتار کرلیا۔عوامی کالونی پولیس نے 3گٹکا فروش کو گرفتار کرلیا۔مدینہ کالونی پولیس نے 2گٹکا فروش صادق اور اویس کو گرفتار کرلیا۔سکھن پولیس نے 3گٹکا فروش کو گرفتار کرلیا۔پیر آباد پولیس نے گٹکااورماوا سپلائرمحمد سجاد کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا ماوا برآمداورگاڑی برآمد کرلی۔شاہراہ فیصل پولیس نے دو گٹکافروش قدیراحمد اور سفی اللہ کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا۔