تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

September 16, 2019 1:45 pm0 commentsViews: 8

2بچوں سمیت 7افرادزخمی ٗ نیوٹائون میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار2نوجوانوں کو کچل دیا
شادمان ٹائون گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون دوران علاج دم توڑ گئی
کراچی(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور2 بچوں سمیت7 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹائون کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے ،جن کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر دونوں نوجوانوں نے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفین کی شناخت 22 سالہ عطاء￿ ولد احسن اور 20 سالہ آفتاب ولد ابراہیم کے نام سے کی گئی۔ شارع نور جہاں کے علاقے شادمان ٹاون نمبر 2 پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور لڑکا شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر خاتون نے دم توڑ دیا پولیس نے بتایا کہ متوفیہ 30 سالہ خاتون اور زخمی لڑکے 17سالہ کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے، سعید آباد کے علاقے یوسف گوٹھ حب ریور روڈ پر سڑک عبور کرنے والے شخص کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 50 سال کے قریب ہے اور شناخت نہیں کی جاسکی ہے، منگھو پیر کے علاقے مائی گاڑھی کے قریب رکشہ الٹنے سے 6 افراد 40سالہ حسینہ ،35سالہ سیف اللہ ،25سالہ عاشق علی ،25سالہ پھارا بی بی ،4سالہ عطا علی ،5 سالہ سارہ زخمی ہو گئی۔