صفائی کے نام پر تاجروں سے وصولیاں بند کی جائیں فاروق ستار

September 16, 2019 1:49 pm0 commentsViews: 5

وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی کے شہریوں کو لولی پاپ دینا بند کردیں، فنڈز کی بندر بانٹ بھی بند کی جائے
کراچی کے شہری اس وقت بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، منور رضا کا کراچی یوتھ ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی یوتھ ایسوسی ایشن کی دعوت دلیم کے موقع پر MQM پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی یوتھ جس جذبہ و لگن سے کراچی میں جدوجہد کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے اب وفاقی و صوبائی حکومت کراچی کے شہریوں کو لالی پوپ دینا بند کردیں وفاقی حکومت کی 149 کے نفاذ کی باتیں اور صوبائی حکومت کی دھمکیاں سمجھ سے بالا تر ہیں اگر وفاقی وزیر قانون کراچی سے کچھ محبت رکھتے ہیں تو اس حوالے میری پٹیشن کیلئے جدوجہد کریں فاروق ستار نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں کراچی کے عوام کو بیوقوف نہیں بنائیں فنڈز کی بندر بانٹ اور کراچی کے تاجروں سے صفائی کے نام وصولیابی بند کریں۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و لیبر ونگ سندھ کے صدر منور رضا نے کہا کہ کراچی یوتھ کے نوجوان سرمایہ ہیں ہماری حکومت نے ہمیشہ نوجوانوں کی رہنمائی کی ہے کراچی کے شہری اس وقت بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے۔ میزبان سرپرست اعلیٰ رانا تجمل ،چیئرمین یوتھ فاروق قائم خانی نے تمام سیاسی ، مذہبی، سماجی اور عمائدین شہر کی دعوت حلیممیں شرکت پر اُنکا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی یوتھ ایسوسی ایشن غیر سیاسی آرگنائزیشن ہے جس کا مقصد کراچی کی اُبھرتی ہوئی یوتھ کی فلاح و بہبود اور ان کی صلاحیتوں کو اُبھرنا ہے۔