لیاری میں دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر عبدالرئوف جاں بحق

September 16, 2019 1:52 pm0 commentsViews: 7

کراچی(کرائم رپورٹر)لیاری میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے لیاری گلستان کالونی مدینہ مسجد کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ملبے تلے دب گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 40سالہ عبدالروف ولد حاجی غلام جیلانی کے نام سے کی گئی اور ورثا بناء￿ کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔