نواز شریف کی سزا معطلی کی نئی درخواست آج دائر کئے جانے کا امکان

September 16, 2019 1:52 pm0 commentsViews: 12

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے سزا معطلی کی نئی متفرق درخواست تیار کرلی ہے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث درخواست آج دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے سزا معطلی کی نئی متفرق درخواست تیار کرلی گئی ذرائع کے مطابق درخواست میں کیس کی سماعت تک نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی جائیگی۔