برطانیہ میں خالص سونے کا ٹوائلٹ چوری

September 16, 2019 1:55 pm0 commentsViews: 6

لندن( نیٹ نیوز) انگلینڈ میں سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش بلنھایم پیلس میں نصب18 قیراط خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری ہوگیا۔ ایک اطالوی آرٹس موریزیو کیٹلان کا تیار کردہ پوری طرح سے قابل استعمال مذکورہ ٹوائلٹ نمائش کی وجہ سے وہاں لگایا گیا تھا جو کہ جمعرات سے شروع ہونا تھی۔ بلنھایم پیلس کے ترجمان کہنا ہے کہ اطالوی آرٹسٹ کے مطابق ٹوائلٹ ’’ امریکہ‘‘ کی مالیت50 لاکھ امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ہفتے کی صبح چار بجکر 57 منٹ پر چوری کی اطلاع ملی جبکہ چور اس سے7منٹ پہلے واردات کرکے جاچکا تھا۔