پولیس افسران و اہلکاروں کو ایک جیسی وردی پہننے کا حکم

September 16, 2019 1:55 pm0 commentsViews: 6

کراچی( کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ نے صوبے بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کو منظور شدہ ایک جیسی وردی پہننے کے احکامات جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے پولیس افسران و اہلکار ایک جیسی سرکاری وردی زیب تن کریں گے۔