پاکستان آزاد کشمیر سے محروم ہونے کیلئے تیار رہے

September 17, 2019 11:28 am0 commentsViews: 6

متحدہ ہندوستان کا خواب پورا کرنے کیلئے ہم آزاد کشمیر کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہیں
بھارتی آرمی چیف کے بعد بھارتی گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے بھی بڑھک مار دی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آزاد کشمیر سے محروم ہونے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔تفصلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی بھڑکوں کے بعد اب وہاں کے وزراکی جانب سے بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔بھارتی وزراکی جانب سے مضحکہ خیز دعوے کیے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی وجے روپانی نے اتوار کے روز پاکستان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آزاد کشمیر کو کھونے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو کالعدم کر دیا گیا ہے جس کے بعدپاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھی ہمارا ہے۔متحدہ ہندوستان کا خواب پورا کرنے کے لئے ہم آزاد کمشیر کی طرف بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔