خودکشی یا قتل …؟؟؟ لاڑکانہ‘ چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے کراچی کی طالبہ کی لاش برآمد

September 17, 2019 11:28 am0 commentsViews: 1

نمرتا بی ڈی ایس فائنل ائیرکی طالبہ تھی، گھر والوں کو خبر کر دی گئی ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ
ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کے گلے پر نشانات ملے ہیں،پولیس‘ واقعے کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے
لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے شہر لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج ہاسٹل سے طالبہ کی لاش ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ملنے والی لاش کراچی سے تعلق رکھنے والے طالبہ نمرتا کی ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کے مطابق لاش نمرتا بی ڈی ایس فائنل ائیرکی طالبہ تھی، گھر والوں کو خبر کر دی گئی ہے، جو لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کے گلے پر نشانات ملے ہیں، البتہ ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا تھا کہ کیا یہی نشانات اس کی موت کا سبب بنے۔نمرتا کے ساتھ ہاسٹل کے کمرے میں مقیم دیگر طالبات سے بھی پولیس بیان لے رہی ہے۔کہا جارہا ہے کہ تفتیش کے لیے ایس ایس پی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی۔واقعے کو ابتدائی تفتیش میں خودکشی قرار دیا جارہا ہے، البتہ پولیس کے مطابق دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔