حیدر آباد‘ نشے کے عادی نوجوان کی پھندا لگا کر خودکشی

September 17, 2019 11:36 am0 commentsViews: 2

کراچی (کرائم رپورٹر)جوہرآباد میں نشے کے عادی نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔تفصیلا ت کے مطابق جوہرآباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں واقع مکان نمبر 155 میں رہائش پذیر 20 سالہ طلحہ ولد شاکر سلیم نے پھندا لگاکر اپنے آپ کو ہلاک کرلیا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی اور معائنے کے بعد لاش کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،قائم مقام ایس ایچ او انیلہ انٹرنے بتایا کہ واقعے کے وقت متوفی گھر میں اکیلاتھا دیگر گھر والے گھر پر موجود نہیں تھے،متوفی نشے کا عادی تھا اور نشہ پوراکرنے کیلئے نشہ آورگولیاں کھاتا تھا،واقعے کی اطلاع متوفی کے بھائی نے پولیس کو دی ،ایس ایچ او کا کہناتھاکہ فوری طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی مگر معائنے کے دوران یہ بات واضح ہے کہ واقعہ خودکشی کا ہی ہے،تاہم پولیس واقعے کے حوالے سے گھر والوں کا بیان لے گی جس کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آئے گے۔