٭٭٭ڈاکٹر عمران فاروق کی نویں برسی٭٭٭ متحدہ کے عارضی مرکز بہادرآباد میں قرآن خوانی

September 17, 2019 11:41 am0 commentsViews: 2

کراچی(پ ر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق کنوینر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی نو یں برسی ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں عقیدت واحترام سے منائی گئی۔برسی کے اجتماع میںایصال و ثو اب کیلئے قر آن خو انی وفا تحہ خو انی کی گئی ۔اس موقع پرایم کیو ایم کے کنوینر ووفاقی وزیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،ڈپٹی کنوینر کیف الو اری ،اراکین رابطہ کمیٹی اقبا ل مقدم ،ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ،خالد سلطان، مطیع الر حمن ،راشد سبزواری ،شکیل احمد صدیقی ،شاہد خان ،اسلم افر یدی ، اظہا ر احمد خان کشور زہر ا حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات،علماء کمیٹی، ٹائونز کے ذمہ داران سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی، برسی کے اجتماع سے رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے ڈاکٹر عمران فاروق شہید اور شعبہ اطلا عات کے رکن شہا ب الد ین کے ایصال ثواب اور انکے بلند درجات کے لئے دعا کرائی۔