قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ

September 17, 2019 11:41 am0 commentsViews:

٭٭٭اختیارات کا ناجائز استعمال٭٭٭
بلدیہ ضلع ملیر میں ایندھن کی مد میں کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات آخری مراحل میں
افسران کی ملی بھگت سے گاڑیوں کی مرمت اور ایندھن کے نام پر لوٹ مار کی جارہی ہے
کراچی (وقا ئع نگار خصوصی) قومی احتساب بیورو نے بلدیاتی اداروں میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔ بلدیہ ضلع ملیر میں ایندھن کی مد میں کی جانے والی کروڑوں روپے کی بدعنوانیوں کی تحقیقات آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے بلدیہ ضلع ملیر میں کی جانے والی بدعنوانیوں کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے گزشتہ دنوں نیب نے بلدیہ ملیر کے موجودہ میونسپل کمشنر عمران اسلم سمیت دوسابق میونسپل کمشنر اشفاق ملاح اور منظور حسین عباسی کو ضلع ملیر کی سروسز وہیکل کو دیئے گئے ایندھن کے تمام ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ ملیر میں ایک جانب مبینہ طور پر بوگس ترقیاتی اور مرمتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپے کی لوٹ مار کی جارہی ہے تو دوسری طرف محکمہ کی سروسز وہیکل کے ایندھن میں بھی گزشتہ چند سالوں میں کروڑوں روپے خرد برد کیے گئے ہیں بلدیہ ملیر کے قریبی ذرائع کے مطابق بلدیہ ملیر کے افسران کی ملی بھگت سے گاڑیوں کی مرمت اور ایندھن کے نام پر لوٹ مار کر رہے ہیں ۔