ڈاکٹرعاصم آ بیل مجھے ماروالاکام کیوں کرناچاہتے ہیں؟سپریم کورٹ

September 17, 2019 11:44 am0 commentsViews: 6

ایسی رپورٹ کیوں لینا چاہتے ہیں جو آپ کے خلاف جائے گی‘جسٹس گلزاراحمد
پیپلزپارٹی کے رہنماکی مسابقتی کمیشن رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست خارج
اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کی طرف سے مسابقتی کمیشن کی رپورٹ فراہم کرنے کیلئے دائردرخواست خارج کر تے ہوئے قرار دیا کہ نیب ٹرائل کورٹ میں مسابقتی کمیشن کی رپورٹ پیش کرے تو ڈاکٹر عاصم نقل کے حصول کے حقدار ہونگے۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل لطیف کھوسہ نے مسابقتی کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنے کی استدعا کی ،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ایسی رپورٹ کیوں لینا چاہتے ہیں جو آپکے خلاف جائیگی، ڈاکٹر عاصم آ بیل مجھے مار والا کام کیوں کرنا چاہتے ہیں؟لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب اور ڈاکٹر عاصم کیلئے الگ قانون کیوں؟ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہمارے لئے کسی نام کی کوئی اہمیت نہیں لیکن جو رپورٹ عدالت کے ریکارڈ کا حصہ نہیں اسے فراہم کرنے کاحکم نہیں دے سکتے۔